تروواننت پورم میں ایس یو ٹی اکیڈمی آف میڈیکل سائنسز کی خاتون ملازمین کو
ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ڈیوٹی پر نہ تو ساڑی پہنیں اور نہ ہی میک اپ کریں۔
پیر کو جاری کیا گیا یہ فرمان آج سے نافذ ہو گیا ہے۔ یہ اکیڈمی شری كانچي
كام كوٹي پیٹھ چیرٹیبل ٹرسٹ کے زیر انتظام چلتی ہے۔ نیوز منٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ حکم نرسوں سمیت تمام خاتون ملازمین پر نافذ
ہے۔ ساڑی کس طرح کی ہو، اس کا بھی سرکلر میں ذکر کیا گیا ہے۔ ساڑی
ٹرانسپیرینٹ بالکل نہیں ہونی چاہیے اور بلاوز بھی لو کٹ نہیں ہونا
چاہیے۔
فرمان کے مطابق خاتون کو میک اپ کرنے سے بھی منع کیا گیا ہے اور وہ بالوں
میں پھول بھی نہیں لگا سکتیں۔ یہی نہیں صرف تھوڑے ہی زیور پہننے کیلئے بھی
کہا گیا ہے۔ علاوہ ازیں تمام ملازمین کو ڈیوٹی پر موبائل فون بند رکھنے کی
ہدایت دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق زیادہ تر خاتون ملازمین کام کرنے میں آسانی اور سہولت کے
لئے شلوار قمیض میں آتی ہیں۔ ایک خاتون ملازم نے کہا کہ یہ (شلوار قمیض)
ہمارے لئے بہت آسان ہوتا ہے، پہلے ہمیں اسے پہننے کی اجازت تھی اب پتہ
نہیں کیوں اس سے کیا دقت ہونے لگی ہے۔